صادق سنجرانی کو جتوانے کیلئے اب ہر حربہ استعمال کیا جائے گا، شبلی فراز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر صادق سنجرانی کو جتوانے کیلئے حکومت ہر قسم کا حربہ استعمال کرے گی۔یہ اہم بات انہوں نے نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں کہی۔ شبلی فراز نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فٹبال کھیل کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسا نہیں ہو سکتا کہ دوسری ٹیم کو تو گیند ہاتھوں سے روک کر کھیلنے کی اجازت ہو اور ہم صرف پاؤں سے گیند کو پھینک رہے ہوں۔عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش بارے ان کا کہنا تھا کہ ہم جمیعت علمائے اسلام کو ایسی پیشکش کبھی کر سکتے ہیں اور نہ ہی کی ہے۔ پرویز خٹک نے یہ پیشکش شاید اس لئے کی کیونکہ مولانا فضل الرحمان زیادہ دیر اقتدار سے باہر رہ ہی نہیں سکتے۔



  تازہ ترین   
بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر