پاکستان اور امریکا کا تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پاکستان اور امریکا نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کامرس سیکرٹری سے ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور امریکا نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہےدوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے، ایکسپورٹ انڈسٹریز مزید آگے بڑھیں گی۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانےکیلئے صنعتوں کی ترقی پر فوکس کرنا ہے، ٹیکس نیٹ ، توانائی اور ایس او ایز میں اصلاحات لا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر