ایران کا ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مارگرانےکا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایک گھنٹے کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں 10 اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے ایرانی فوج کے دعوےکی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔خیال رہےکہ اس سے قبل بھی ایرانی میڈیا کی جانب سے 3 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ سمیت 2 اسرائیلی پائلٹوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اسرائیلی افواج نے ان دعووں کی تردید کی تھی۔دوسری جانب اسرائیل نے ہفتے کی رات ایران کی شاہران آئل ڈپو پر حملہ کیا اور قدرتی گیس کی دو تنصیبات پر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک ڈرون سے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا جس سے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ کو فوری طور پر بجھا لیا گیا۔ایک اورقدرتی گیس پراسسینگ فیلڈ فجرےجام کو بوشہر صوبے میں ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ جواب میں ایران نے آج صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا۔ تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ پر بیلسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز سے اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے جن میں متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔ہفتے کی رات کے بعد ایران کا یہ تازہ حملہ ہے، حملوں میں کم ازکم 8 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہیں۔پاسداران انقلاب نے خبر دار کیا ہےکہ اگر اسرائیل باز نہ آیا تو آئندہ اس سے بھی بڑے اور مہلک حملےکیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر