احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز گرگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حادثے کا شکار ہونے والا ائیر انڈیا کا طیارہ امریکی ساختہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا جس میں مسافروں اور عملے سمیت 242 افراد سوار تھےجن میں سے 241 حادثے میں ہلاک ہوگئے۔حادثے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں جبکہ بوئنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہے اور مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجسنی کے مطابق787 ڈریم لائنر دنیا کے جدید ترین مسافر طیاروں میں سے ایک ہے، اس طیارے کو ماضی میں بیٹری کے مسائل کی وجہ سے گراؤنڈ ضرور کیا گیا تھا تاہم اس طرز کے طیارے کے ساتھ یہ پہلا جان لیوا حادثہ ہے۔بوئنگ کو اس سے قبل اپنے 737 میکس ماڈلز کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے جنہیں دو مہلک حادثات کے بعد طویل مدت تک گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے بعد بوئنگ کے شیئرز کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کمی آئی۔حادثے کے بعد اسپرٹ ایرو سسٹمز اور جنرل الیکٹرک ایرو اسپیس کے شیئرز میں بھی تقریباً 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ یہ کمپنیاں طیارے کے مختلف حصے اور انجن تیار کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
ایران کی دبئی کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل، تاریخ کا اعلان
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر