بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالرکی ترسیلات ملک بھیجیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ورکرز ترسیلات اپریل کے مقابلے 16 فیصد زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ مئی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ 91.39 کروڑ ڈالر بھیجے اور عرب امارات سے مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر آئے۔ورکرز ترسیلات سال رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 34.89 ارب ڈالر رہیں اور رواں سال جولائی سے مئی کی ورکرز ترسیلات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 28.8 فیصد زائد رہیں۔سعودی عرب سے 11ماہ میں 8.52 ارب ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے مئی کے دوران عرب امارات سے 7.11 ارب ڈالر بھیجے گئے۔برطانیہ سے 11 ماہ میں 5.36 ارب ڈالر، امریکا سے 3.43 ارب ڈالر اور یورپی یونین سے اسی عرصے میں 4.1 ارب ڈالر بھیجے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر