امریکا کو بھارت کو مذاکرات کیلئے کان سے پکڑ کربھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے: بلاول بھٹو

لندن میں پارلیمانی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نےبارہا دہشتگردی کے ثبوت مانگے لیکن بھارت کوئی شواہد نہ دے سکا، بھارت کو علم ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہونگی اورہم امن قائم کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی، کشمیر اور پانی سمیت ہرمسئلہ بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے بھی کئی بار واضح کیا کہ کشمیر پر مذاکرات ہونے چاہئیں، امریکا کو بھارت کو مذاکرات کے لیے کان سے پکڑ کربھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے کیوں کہ یہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ پاکستان اوربھارت میں امن ہو۔ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ بھارت سکھوں کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے، بھارت نے پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کارروائیاں کرائیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک دہشتگردی ختم کرے۔چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ پانی بند کرنے کی دھمکی دینا بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، حالیہ جنگ نے بتادیا کہ پاکستان چھوٹا ہونےکے باوجود ہر میدان میں بھارت کو ہرانےکی صلاحیت رکھتا ہے، فتح کے بعد جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر