بجٹ: کافی، چاکلیٹ، جوسز اور منرل واٹر بھی مہنگے ہوں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی بجٹ میں سولر پینلز، ای کامرس پلیٹ فارمز، پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والی ہائبرڈ گاڑیوں، پاکستان میں غیر ملکی تاجروں کی اشیاء کی فروخت اور دیگر کئی شعبوں پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز ہیں۔بجٹ میں ای کامرس پلیٹ فارمز ، پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والی ہائبرڈ گاڑیوں پر 18فیصد، پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر 2.5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ پالتو جانوروں کی خوراک، کافی اور چاکلیٹ سمیت پُرتعیش اشیاء مہنگی ہوجائیں گی۔ بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ٹیکس بڑھنے کے نتیجے میں سولر پینل مہنگے ہوجائیں گے جب کہ آن لائن اشیاء کی فروخت پر بھی 2 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی بجٹ میں انسانی مداخلت کے بغیر فراہم کی جانے والی سروسز بشمول انٹرنیٹ یا الیکٹرانک نیٹ ورکس، میوزک،آڈیو ویڈیو اسٹریمنگ سروسز، کلاؤڈ سروسز، آن لائن سافٹ ویئر ایپلی کیشن سروسز کی فراہمی پر بھی ٹیکس کی تجویز ہے۔بجٹ میں بیورجز، منرل واٹر، فروٹ اور جوسز پر5 فیصد اور سیریل بارز کی درآمد پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء پر 2 فیصد ڈیوٹی، تمام گاڑیوں کی خریداری پر 18فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے جب کہ فاٹا/پاٹا کے لیے پلانٹس، مشینری اور آلات کی درآمدپر 10فیصد ڈیوٹی لگے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر