وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکافیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق گرین لائن کراچی کےلیے 50کروڑ روپےکابجٹ مختص کرنےکی تجویز ہے جب کہ آپریشنل گرین لائن بی آرٹی کراچی کے لیے18کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔دستاویزات کے مطابق ضلع غربی کراچی میں انفرااسٹرکچرکی بحالی کےلیے 10کروڑ روپے، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کےلیے 12کروڑ روپے جب کہ لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن میں سڑکوں، پانی، نکاسی آب، پلےگراونڈز کےلیے 11کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ضلع وسطی میں پارک ایشین فٹ بال گراونڈکےلیے 10 کروڑروپے، ضلع کورنگی، ملیرمیں سڑکوں، گلیوں، نکاس آب کے منصوبوں کے لیے 5کروڑ روپے جب کہ ضلع شرقی میں وفاقی بجٹ کے تحت منصوبوں کےلیے 10کروڑ روپےکا بجٹ رکھنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ ضلع جنوبی وغربی میں کے ایم سی منصوبوں کےلیے7کروڑ 50 لاکھ روپے اور وسطی کراچی کی مختلف یونین کونسلزکے منصوبوں کے لیےبھی7کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے تجویز ہے جب کہ آئی ٹی پارک کراچی کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر