بلاول کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلاول بھٹو کی قیادت میں آئے پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے نمائندہ اراکین سے ملاقات کی ہے۔ وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو عالمی قوانین کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ جنوب ایشیا میں دیرپا امن کیلئے پاک بھارت جنگ نہیں ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔کیپٹل ہل کے سامنے واقع کینن ہاؤس بلڈنگ میں ہوئے اس ایونٹ کی میزبانی نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ٹام سوازی نے کی۔ اس موقع پر کاکس کے ری پبلکن رکن جیک برگمین اور کانگریس پرسن الہان عمر بھی موجود تھیں۔ایونٹ میں امریکن پاکستانی کمیونٹی شخصیات بھی تھیں جن میں پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ اعجاز علوی بھی شامل تھے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس گئے جہاں مباحثے میں پاکستان کا نکتۂ نظر پیش کیا۔بلاول بھٹو نے امریکنز فارٹیکس ریفارم کے زیر اہتمام بھی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں سہولت کاری پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ امن تجارت کے دروازے کھولے گا، تنازعہ کم کرے گا اور امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر بچائے گا۔ آئیے جنوب ایشیا سمیت دنیا کیلئے سفارتکاری کو وہ ممکن بنانے دیں جو جنگ کبھی نہیں کر سکتی۔بلاول بھٹو زرداری نے کئی امریکی ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دیے۔ انہوں نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کو بھی انٹرویو دیا ۔چینی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم بنایا جائے جہاں دہشتگردی کے واقعات پر بات کی جاسکے۔ایسا فورم ہو جو نہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشت گرد حملوں کی تحقیقات کرے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا،بلوچستان میں دہشت گردحملوں میں بھارت کےملوث ہونے کی طویل فہرست ہے۔ ایسا فورم ہوجہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں کیونکہ دہشت گردی کےخاتمے کیلئے اس کی جڑ تک پہنچنا ہوگا۔اس سوال پر کہ دونوں فریق ہی جنگ جیتنے کے دعویدار ہیں، بلاول بھٹو نے کہا جنگ کون جیتا جواب اس بات سے واضح ہے کہ کون جنگ کے دوران اور اس کے بعد جھوٹ بولتا رہا اور حقائق عوام سے چھپاتا رہا۔6جون تک جاری اس دورے میں امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی وفد کی مصروفیات میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر