بجٹ مذاکرات: آئی ایم ایف کے مزید مطالبات سامنے آگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہےکہ آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تمام طے شدہ شرائط پر عملدرآمدکیا جائے، صوبائی حکومتیں اخراجات کم کرنےکے اقدامات کی تحریری ضمانت دیں اور صوبائی حکومتیں بجٹ میں کاروبارکا ماحول بہتر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔آئی ایم ایف نے اپنے مطالبے میں کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں بجلی اورگیس پرکوئی سبسڈی فراہم نہ کریں جب کہ صوبائی حکومتوں کو رائٹ سائزنگ کرکے نئی ملازمتوں پرپابندی عائدکرنا ہوگی۔مطالبے میں مزید کہا گیا ہےکہ طےکردہ اہداف پرپارلیمنٹ میں موجودجماعتوں کو اعتماد میں لےکر ان کا حصول یقینی بنایا جائے، طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے صوبے بجٹ کے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ بجلی،گیس چوری اور اسمگلنگ روکنےکیلئے وفاق اور صوبے مل کر عملی اقدامات کریں، صوبے زرعی آمدن اور خدمات پر ٹیکس وصولی کے لیے لائحہ عمل کو بجٹ کا حصہ بنائیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر