پاکستان سے شکست، بھارتی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف عوام کو کرکٹ کی مثالوں سے تسلیاں دینے لگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت جاتی ہے تو وکٹیں گرنے کا سوال نہیں اٹھتا، پیشہ ور فوجیوں پر نقصانات کا اثر نہیں ہوتا۔گزشتہ روز ایک خصوصی لیکر دیتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پیشہ ور فوج عارضی نقصانات سے متاثر نہیں ہوتی کیونکہ مجموعی نتائج اس طرح کے دھچکے سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔منگل کی سہ پہر پونے کی ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کے زیر اہتمام ʼمستقبل کی جنگیںʼ پر ایک خصوصی لیکچر میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی مسلح افواج کے نقصانات کے بارے میں پوچھے جانے پر جنرل چوہان نے کرکٹ میچ میں وکٹوں کے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ٹیم کو کسی بھی طریقے سے جیتنا ہے تو اس بارے میں کوئی سوال نہیں ہے کہ کتنی وکٹیں گری ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے چند روز قبل امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف کیا تھا تاہم انہوں نے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تھا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر