وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت دیا مربھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل پر اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کامؤثر نظام بنانے کے لیے ایسے منصوبوں کو ترجیح دینے اور دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرکے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنےکی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیمز ناگزیر ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارو مدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے، پانی کی اسٹوریج بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر