فوج کا کام ملکی دفاع ہے نہ کہ عدالتی فرائض انجام دینا، فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس 2 ججز کا اختلافی نوٹ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)36 صفحات پر مشتمل مشترکہ نوٹ کو جسٹس جمال مندوخیل نے قلمبند کیا، اختلافی نوٹ میں دونوں ججوں نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے وزارت دفاع کی اپیلیں مسترد کردیں اور قراردیا ہے کہ فوج کا کام ملک کا دفاع کرنا ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا۔اختلافی نوٹ میں ججز نے لکھا کہ عدلیہ کا اختیار کسی انتظامی ادارے کو نہیں دیا جاسکتا، اگر فوج عدلیہ کے فرائض سر انجام دینے لگی تو لوگوں کا اس پر اعتماد قائم نہیں رہے گا، قرآن اور نبی آخر الزمان ﷺ نے بھی آزادعدلیہ کا درس دیا۔ججز نے فیصلے میں لکھا کہ فوجی عدالتی نظام کا مقصد نظم، اخلاقیات اور ڈسپلن کو فروغ دینا ہے، ملٹری لاء صرف سزا نہیں بلکہ فوجی نظم و ضبط کا جامع نظام ہے، عدالت کے لئے آئین کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے، تقسیم ہند سے قبل بھارتی فوج ʼانڈین آرمی ایکٹ 1911ʼ کے تحت چلتی تھی اور یہ ایکٹ فوجیوں کے حقوق و فرائض اور نظم و ضبط کی وضاحت کرتا تھا۔اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ فوجی عدالتیں صرف فوجی اہلکاروں کے خلاف محدود دائرہ اختیار رکھتی تھیں،کورٹ مارشل صرف ان معاملات میں ہوتے تھے جو فوجی خدمات سے متعلق ہوتے تھے، صرف فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ہی کورٹ مارشل کیا جا سکتا تھا۔اختلافی نوٹ میں مزید قراردیا گیا ہے کہ انتظامیہ اور عدلیہ دو الگ الگ چیزیں ہیں، قرآن اور نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی آزاد، غیر جانبدار عدلیہ کا درس دیا ہے جبکہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ نے عدلیہ کو انتظامیہ سے الگ رکھا تھا، پاکستان میں بھی اسلامی تعلیمات کو قرارداد مقاصد کا حصہ بنایا گیا ہے، آئین میں ان ہی تعلیمات کے تحت عدلیہ کو آزاد رکھا گیاہے، عدلیہ کا اختیار کسی انتظامی ادارے کو نہیں دیا جا سکتا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر