فرانسیسی صدر کا فلسطین کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے کا عندیہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)جکارتا کے صدر پرابووو سبیانتو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنا ایک اخلاقی فرض ہے۔فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا جب تک کہ غزہ کی صورتحال بہتر نہ ہو جائے، اسرائیل سے متعلق مؤقف کو سخت کرنا ہو گا۔دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی امن کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔خیال رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فورسز غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر