اسرائیل کا غزہ میں حماس کے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے انتہائی مطلوب حماس کے موجودہ سربراہ محمد سنوار کو غزہ میں ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا۔محمد سنوار حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق محمد سنوار کو 13 مئی کو خان یونس میں واقع یورپی اسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔حماس نے تاحال نہ تو محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تردید سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل نے حماس کے متعدد رہنماؤں کو شہید کیا ہے، جن میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، مسلح ونگ کے کمانڈر محمد ضیف اور حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار شامل ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ محمد سنوار نے ممکنہ طور پر محمد ضیف کی ہلاکت کے بعد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی قیادت بھی سنبھال لی تھی۔واضح رہے کہ حماس کی عسکری قیادت، خاص طور پر القسام بریگیڈز کے سربراہان کے نام ہمیشہ سے خفیہ رکھے جاتے ہیں۔
محمد سنوار کون تھے؟
رپورٹ کے مطابق 49 سالہ محمد سنوارنے 1980 کی دہائی کے آخر میں حماس کے قیام کے فوراً بعد اس میں شمولیت اختیار کی اور جلد ہی تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکے رکن بن گئے۔محمد سنوار نے تنظیم میں تیزی سے ترقی کی اور 2005 تک وہ خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر بن چکے تھے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ محمد سنوار القسام بریگیڈز کے سابق سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد کے قریبی ساتھی تھے اور وہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کی منصوبہ بندی میں بھی شامل رہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر