بھارت 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہو پائے گا: وزیراعظم

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)آذربائیجان کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی پرمبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیے، آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں، تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اورانصاف کےلیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، آذربائیجان اور ترکیے کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھرپورحمایت پرشکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی عوام برادر ملک ترکیے اورآذربائیجان کی حمایت کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان کا سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہےکہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمیات کرتے ہیں، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا جس کا افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دیا، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، حالیہ پاک بھارت تنازعے میں ترکیے اورآذربائیجان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہےکہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں قائدانہ کردار ادا کیا، ہم امن کے خواہاں ہیں اورہمیشہ امن کی بات کی ہے، مسائل کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا، پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، بھارت کا پاکستان کے حصے کے پانی کو ہتھیارکے طور پر استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر