مودی کا اشتعال انگیز بیان غیرمتوقع نہیں، بھارتی نوجوان نفرت کی سیاست کو رد کردیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی پانی جیسے معاہداتی وسائل کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں سے انحراف ہے، ایسی قیادت جو عالمی احترام چاہتی ہو، پہلے اپنی زبان اور ضمیر کا جائزہ لے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت کےنظریاتی حامی نفرت انگیزی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کو معمول بنا چکے ہیں، بھارت خود کو مظلوم ظاہر کرنے کےبجائے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے، انتخابی مہم کے دوران جنگجو بیانات امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی نوجوان نفرت کی سیاست کو رد کریں اور باوقار، باہمی تعاون پر مبنی مستقبل کی طرف بڑھیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل نریندر مودی نے گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سُکھ کی زندگی جیئیں، روٹی کھائیں، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔مودی کے بیان کے بعد پاکستان نے مودی کےگجرات میں دیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر