93 سالہ خاتون نے سدا بہار جوانی کا راز بتا دیا

سیول (نیشنل ٹائمز) 93 سالہ خاتون نے اپنی سدا بہار جوانی کا راز بتایا ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 93 سالہ لی گل نامی خاتون کو ان کی جگمگاتی جِلد، تیز ذہن اور سخت محنت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اب انہوں نے ہمیشہ جوان رہنے کے لیے چند ٹپس شیئر کی ہیں۔ جنوبی کوریا کے شہر Seongnam سے تعلق رکھنے والی خاتون Gachon یونیورسٹی کی پرنسپل ہیں اور ان کی ویڈیو گزشتہ دنوں وائرل ہوئی۔ 1932 میں پیدا ہونے والی لی گل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بارے میں اعتماد سے بات کرتی ہیں۔ لی گل کے بارے میں اکثر جنوبی کوریا میں خبریں سامنے آتی رہتی ہیں کیونکہ وہ اپنی حقیقی عمر سے بہت کم عمر نظر آتی ہیں۔ 2023 میں انہوں نے ایک یونیورسٹی فیسٹیول کے طالبعلموں کے ساتھ رقص بھی کیا تھا اور لوگوں نے انہیں سراہا تھا۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی سدا بہار جوانی کا راز بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ راز عام چیزوں کو تسلسل کے ساتھ کرنا ہے۔ وہ ایک معمول کے تحت زندگی گزارتی ہیں، تمباکو نوشی اور الکحل سے گریز کرتی ہیں، کافی کی جگہ چائے پینا پسند کرتی ہیں اور دن بھر میں ڈیڑھ لیٹر پانی پیتی ہیں۔ ان کے کمرے میں ایک humidifier مسلسل چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بہت زیادہ تناؤ سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ ایک کلینک سے لیزر ٹریٹمنٹ بھی اکثر کرواتی ہیں۔ لی گل کے مطابق پچپن میں وہ اکثر غریب افراد کو مرتے ہوئے دیکھتی تھیں جس کی وجہ مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی تھی جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر بننے کا فیصلہ کیا۔ امریکا اور جاپان میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1958 میں انہوں نے ایک کلینک کھولا تھا اور ان مریضوں کا علاج کرنا شروع کیا جو علاج کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے تھے۔ انہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور ان کے مطابق ‘میرے مریض اور طالبعلم ہی میرے لیے اولاد کی طرح ہیں’۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر