اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے یعنی بانی پی ٹی آئی سے بات کر لے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف کو حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے کر لے: سینیٹر علی ظفر



