پاکستان نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ منتقل کردیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حکومت نے قطر سے 2025میں درآمد کیے جانیوالے 5 کارگو بھی مؤخر کردیے، ایک بڑی پیشرفت میں حکومت نے جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2025 کے لیے مقررہ 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی سپاٹ مارکیٹ کی طرف موڑ دیے ہیں۔ یہ کارگو اطالوی کمپنی ENI سے درآمد کیے جانے تھے، جس کے ساتھ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) کا 15 سالہ طویل مدتی معاہدہ ہے، جس کے تحت ہر ماہ ایک کارگو درآمد کرنا لازم ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے ترجمان نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ حکومت نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور یہ بات پیٹرولیم ڈویژن نے بتائی ہے۔دسمبر 2025 تک ENI سے موڑے گئے کل کارگو کی تعداد 11 ہو گئی ہے تاہم ہر ماہ ایک کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑنے کے باوجود فروری 2025 سے لائن پیک گیس پریشر میں ابھی تک کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ لائن پیک پریشر اب بھی 5 ارب مکعب فٹ (BCF) سے زائد ہے جو کہ نیشنل گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے لیے خطرناک حد سمجھی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر