کورکمانڈرزکانفرنس کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئےکارلانےکا اعادہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فورم نے اندرونی وبیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔فورم نے معرکہ حق کے ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کو سراہا۔ کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص اور ضلع خضدار میں دہشت گرد حملے کے شہدا کے لیے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ خضدار میں یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعےکی گئی، دہشت گردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام کی غیرمتزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں، بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنےکے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سر چشمہ ہیں۔فورم کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کودانستہ نشانہ بنانا انسانیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ایسا عمل بین الاقوامی قوانین کی صریحاً اور قابلِ مذمت خلاف ورزی ہے۔فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔فورم نے کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لیے جاری منصفانہ جدوجہد اور کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر