اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا خضدار کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، کل خضدار میں بچوں پر حملہ ہوا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ بہت اہم معاملہ ہے حکومت اسے سنجیدگی سے ڈیل کر رہی ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارتی پراکسیز کو باز آ جانا چاہیے اور بھارت کو جو جواب ملا، اس سے سبق سیکھنا چاہیے، مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل کر بیٹھنا چاہیے، اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے جن جذبات کا اظہار ہوا اس سے متفق ہوں۔ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنا بہت ضروری ہے، پورے خطے سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے، دہشتگردوں کو واپس آنے کی اجازت دینےکا خمیازہ بھگت رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے پر بھرپور توجہ ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا مستقبل کےلیے ایک کمیٹی ہو جو لائحہ عمل طے کرے، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد رہ گیا، ہم نے 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس وجہ سے آج اس صورتحال کا سامنا ہے، اس فتنے کو ختم کرنا ہو گا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔
بھارتی پراکسیز کو باز آجانا چاہیے اور بھارت کو جو جواب ملا اس سے سبق سیکھنا چاہیے: اسحاق ڈار



