دلیپ کمار کی وفات سے ایک سنہرے دور کا اختتام ہوگیا‘ عتیقہ اوڈھو

کراچی (نیشنل ٹائمز) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار کے ساتھ سنہرے دور کا اختتام ہوگیا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر دلیپ کمار کی چند نایاب تصویریں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان، محمد علی صاحب اور معین اختر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دلیپ کمار صاحب ہم سے رخصت ہوگئے ہیں اور یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔انہوں نے لکھا کہ دلیپ کمار ایک لیجنڈ، ایک سپر اسٹار اور ایک عظیم انسان تھے، وہ پشاور میں پیدا ہوئے تھے اور کئی بار ہم سے ملنے بھی آئے تھے۔عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ دلیپ کمار نے ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام سے پیار کیا اور ہم نے بھی انہیں بہت چاہا۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ دلیپ صاحب کے ساتھ آج ایک سنہرے دور کا اختتام ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر