آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر قطرپہنچ گئے

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 2روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطر سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں افغان امن عمل، دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق ، آرمی چیف نے کہا کہ باہمی تعلقات دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع ڈاکٹرخالد بن محمداور قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی ، سکیورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان مفاہمتی عمل میں قطر کے کردار کو سراہا، قطر ی سیاسی و عسکری قیادت نے خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہوئے ہیں۔باہمی تعلقات وقت کے ساتھ دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں، باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر