گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔بدھ کو صدر مملکت عارف علوی کو بھیجے گئے استعفے میں امان اللہ یاسین زئی نے لکھا کہ ’ میں گورنر بلوچستان کے عہدے سے سات جولائی 2021 کو مستعفی ہو رہا ہوں۔‘خیال رہے چند ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اپریل کے آخر میں ہونے والے اس دورے کے بعد وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان کو خط لکھ کر ان سے عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔تاہم اس وقت امان اللہ یاسین زئی نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو گورنربلوچستان مقررکیا تھا۔پشتونوں کے یاسین زئی کاکڑ قبیلے سے تعلق رکھنے والے جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی بلوچستان کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔ اگست 2009 میں انہیں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے پر برطرف کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر