انڈونیشیا کا نوول کروناوائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے آکسیجن سلنڈرز درآمد اور آکسیجن کی 90فیصد پیداوار مختص کر نے کا منصوبہ

جکارتہ(نیشنل ٹائمز)انڈونیشیا کی حکومت ملک میں نوول کروناوائرس کیسز کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے طبی آکسیجن کے سلنڈرز درآمد کرنے اور آکسیجن کی 90فیصد پیداوار طبی ضروریات کیلئے مختص کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ملک کے وزیرصحت بودی گونادی صادقین نے کہاہے کہ وزارت ہسپتالوں میں اضافی ہنگامی کمروں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 6 کیوبک میٹرز اور1کیوبک میٹرکی پیمائش والے آکسیجن سلنڈرزدرآمد کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔صادقین کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے نوول کروناوائرس کے کیسزمیں اضافہ کے دوران آکسیجن کی 90فیصد پیداوار طبی ضروریات کیلئے مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔اطلاعات کے مطابق جزیرے کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا سامنا ہے۔وزارت کے اعدادوشمارکے مطابق نوول کروناوائرس کے مریضوں کیلئے انتہائی نگہداشت اور الگ تھلگ وارڈز میں فی الحال روزانہ کل1ہزار928ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں نوول کروناوائرس کے روزانہ کیسزکی تعداد30ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے۔ملک کی وزارت صحت نے منگل کے روز31ہزار189نئے کیسزرپورٹ کئے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر