خیرپور: نہروں کے منصوبےکیخلاف قومی شاہراہ پر وکلا کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کی ہدایت پر صدر مسلم لیگ ن بشیر میمن نے وکلا کی کمیٹی سے مذاکرات کیے۔ وکلا نے بشیر میمن کو کینال منصوبےکی منسوخی آرڈر سے مذاکرات مشروط کردیے۔رہنماپیپلزپارٹی نثارکھوڑو اور خورشید شاہ نے بھی وکلا سے ملاقات کی اور پی پی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ وکلا نےکہا کہ کمیٹی کے فیصلے سے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا جائےگا۔قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث 6 دن سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کنٹینرز میں سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ببر لو بائی پاس سمیت نواب شاہ،حیدرآباد،لاڑکانہ،مٹیاری،گھوٹکی، نوشہروفیروز، عمرکوٹ اور دیگر شہروں میں قوم پرست جماعتوں، وکلا، شاگرد تنظیموں، فنکاروں اور دیگر نے احتجاج کیا۔وکلا نے آج بھی سندھ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ بھی کیا، خواتین وکلا نے سندھ ہائی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک ریلی بھی نکالی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر