ڈیڑھ سال بعد ریمانڈ کیوں یاد آیا ؟ سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی اپیلیں نمٹادیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت سے کہا کہ ملزم کے فوٹو گرامیٹک، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے ہیں۔اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ درخواست میں استدعا ٹیسٹ کرانے کی نہیں جسمانی ریمانڈ کی تھی، ٹرائل کورٹ سے اجازت لے کر ٹیسٹ کروالیں۔کیا معلوم کل آپ میرا نام بھی 9 مئی کیسز میں شامل کردیں: جسٹس اشتیاق ابراہیم کا پنجاب حکومت کے وکیل سے مکالمہعدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کرنے کا حق رکھتے ہیں، ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزرچکا، ڈیڑھ سال بعد جسمانی ریمانڈ کیوں یاد آیا ؟ اب تو جسمانی ریمانڈ کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اسپیشل پراسیکیوٹر نےکہا کہ ملزم نے تعاون نہیں کیا، اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا جیل میں زیرحراست ملزم سے مزید کیسا تعاون چاہیے؟ میرا ہی ایک فیصلہ ہےکہ ایک ہزار سے زائد ضمنی چالان بھی پیش ہوسکتے ہیں۔جسٹس کاکڑ نے کہا 5 دن پہلے ایک فوجداری کیس سنا،کیس میں نامزد ملزم 7سال تک ڈیتھ سیل میں رہا جسے باعزت بری کیا گیا، ہمیں 3 ماہ کا وقت دیں فوجداری کیسز ختم کر دیں گے۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کسی عام قتل کیس میں تو ایسے ٹیسٹ کبھی نہیں کرائے گئے، توقع ہےعام آدمی کے مقدمات میں بھی حکومت ایسے ہی کارکردگی دکھائے گی۔عدالت نے کہا بانی پی ٹی آئی کےجسمانی ریمانڈ کے لیے دائر کی گئی اپیلیں دو بنیادوں پر نمٹائی جاتی ہیں، استغاثہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ،فوٹوگرافک ٹیسٹ،وائس میچنگ ٹیسٹ کیلئےٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے میں آزاد ہے، بانی پی ٹی کی قانونی ٹیم ٹرائل کورٹ میں ایسی درخواست آنے پر لیگل اور فیکچوئل اعتراض اٹھاسکتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا تے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر