مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگا میں دو غیر ملکیوں سمیت 26 سیاحوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔مقبوضہ وادی کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے بھی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی تاہم بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کے فوری بعد بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں ہونے والے حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور حملے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر