افغانستان صورتحال سے امریکہ کنفیوز، بھارت مشکل میں ہے، وزیر اعظم

گوادر (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی و اتحادی فوج کے انخلاء سے خطے کی صورتحال بہت سنگین ہے ، امریکی حکام کو خود سمجھ نہیں آرہا ہے کہ افغانستان میں آئندہ کیا ہوگا ، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دورہ گوادر کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں ہندوستان سب سے زیادہ مشکل میں ہے ،ہندوستان نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ، ہندوستان اس مشکل کا شکار ہے کہ اگر افغانستان میں عدم استحکام ہوا اور افغان طالبان افغانستان میں حکومت قائم کر لی تو پھر ان کی سرمایہ کاری کا کیا بنے گا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے ۔ امریکہ کے نکل جانے سے انہیں بھی سمجھ نہیں ہے افغانستان میں کیا ہو رہا ہے ۔ اور آئندہ ایک ماہ میں وہاں کیا حالات ہونے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سب سے بڑی شکست ہندوستان کو ہو گی اور ثابت ہو چکا ہے کہ ہندوستان دہشتگردی میں ملوث ہے ۔ لاہور میں دہشتگردی کے پیچھے ہندوستان کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے معاملے پر واضح موقف اپنایا ہے اور اس پر مکمل طریقے سے قائم ہے ۔ ہمارا موقف ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان فریقوں کو کرنا ہے جب کہ اگر دنیا نے افغانستان پر توجہ نہ دی تو وہاں مزید خونریزی ہوگی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر