موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شہباز شریف نے انٹرنیشنل ٹریڈیونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مزدوروں کو روزگار کے مسائل آئے اور نقصان اٹھانا پڑے۔وزیراعظم نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی مالی معاونت درکار ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم سے چین کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے اسپیس ٹیکنالوجی اداروں، نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ چین سے اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، سیٹلائٹ انٹرنیٹ میں تعاون بڑھاناچاہتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیرکے وفد کی ملاقات ہوئی اور وفاقی حکومت کے آزاد کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر گفتگو کی گئی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر