اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گلگت، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94 کلو میٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلےسے متعلق موصول ابتدائی رپورٹس کے مطابق لاہور، راولپنڈی،گجرات، فیصل آباداورپنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر