چین میں چھنگ منگ تہوار کے دوران بین العلاقائی دوروں میں 7.8 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اتوار کو ختم ہونےوالے 3 روزہ چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 79کروڑ78لاکھ 30ہزاربین العلاقائی مسافر دورے ہوئے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.8 فیصد زائد ہے۔
ان دوروں میں شاہراہوں کا حصہ سب سے زیادہ تھا جس میں تقریباً 73کروڑ55لاکھ40ہزار دورے سڑک کے ذریعے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 7.7 فیصد زائد ہے۔
اسی مدت کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد5 کروڑ33لاکھ30ہزار رہی جس میں گزشتہ برس کی نسبت 7.3 فیصد اضافہ ہوا۔ آبی نقل وحمل سے 33لاکھ 90ہزارمسافر دورے ہوئے جس میں گزشتہ برس کی نسبت 23.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے سے مجموعی طور پر 55لاکھ 70ہزارمسافر دورے ہوئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 10.6 فیصد زائد ہے۔
چھنگ منگ تہوار یا مقبروں کی صفائی کا دن رواں سال 4 اپریل منایا گیا جو کہ ایک روایتی چینی تہوار ہے،اس کے دوران لوگ مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اپنے آباؤ اجداد کو یاد کرتے ہیں۔
یہ تعطیلات چین کے رہائشیوں کو گھر سے باہر سرگرمیوں میں مشغول ہونے یا سیاحت کرنے کا ایک مختصر موقع مہیا کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر