انہوں نے وہ کام کر دکھایا جو 2000 سال میں کوئی نہ کرسکا: نیتن یاہو کے سامنے ٹرمپ کی اردوان کی تعریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی اور بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔اس موقع پر ایک اسرائیلی صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ ترکیہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ شام میں صورتحال معمول پر لائے گا، اسرائیل نہیں چاہتا کہ ترکیہ شام پر اثر انداز ہو، آپ کیا سمجھتے ہیں؟ کیا ترکیہ کا شام پر اثر و رسوخ اسے بہتر اور زیادہ پُرامن بنا سکتا ہے یا اس کے برعکس ہوگا؟اس سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ترک صدر کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، انہیں اردوان پسند ہیں اور اردوان بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔ٹرمپ نے کہاکہ ’میں جانتا ہوں کہ میڈیا کو یہ سن کر بہت غصہ آئے گا کہ ‘اوہ، یہ اردوان کو پسند کرتا ہے’، لیکن میں واقعی انہیں پسند کرتا ہوں اور وہ مجھے پسند کرتے ہیں‘۔ٹرمپ نے اردوان کے حوالے سے کہا کہ ’ہمارے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا، ہم بہت سے مراحل سے گزرے ہیں، مگر کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’میں نے وزیراعظم سے کہا کہ بی بی (بنیامین نیتن یاہو)، اگر آپ کو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہے، تو مجھے واقعی لگتا ہے کہ میں اسے حل کر سکتا ہوں۔’ٹرمپ نے کہا کہ ’میرے ترکیہ اور اُن کے رہنما کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم یہ معاملہ حل کر لیں گے‘۔اس کے ساتھ ہی شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے انہیں (اردوان کو) کہا کہ ‘مبارک ہو، آپ نے وہ کام کر دکھایا ہے جو 2000 سال میں کوئی نہیں کرسکا، آپ نے شام پر قبضہ کر لیا، مختلف ناموں کے ساتھ ہی صحیح، لیکن حقیقت یہی ہے‘۔ٹرمپ کے مطابق اردوان نے ان سے کہا کہ ‘نہیں، نہیں، نہیں، یہ میں نہیں تھا‘ لیکن ٹرمپ نے ان سے کہا کہ ‘یہ آپ ہی تھے لیکن کوئی بات نہیں‘۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’دیکھیں وہ (اردوان) بہت مضبوط انسان ہیں اور وہ بہت ذہین ہیں، انہوں نے وہ کام کیا ہے جو کوئی نہیں کر سکا، اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا‘۔آخر میں ٹرمپ نے دوبارہ اسرائیلی وزیر اعظم سے کہا کہ اگر آپ کو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہے، تو میرا خیال ہے کہ میں اسے حل کر سکتا ہوں، جب تک آپ معقول رہیں گے۔ آپ کو معقول رہنا پڑے گا، اور ہمیں بھی معقول ہونا ہوگا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر