اسرائیلی فوج کو AI ٹیکنالوجی کی فراہمی کیخلاف احتجاج کرنیوالے مائیکروسافٹ ملازمین برطرف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم اور مائیکروسافٹ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کر برطرف کردیا گیا۔کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر انجینیئر ابتھال ابوسعد نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کی تقریر کے دوران احتجاج کیا تھا۔نکا کہنا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ اس بات کی فکر کرتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو اچھائی کے لیے استعمال کیا جائے لیکن مائیکرو سافٹ اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہتھیار فروخت کرتا ہے، 50 ہزار لوگ مر چکے ہیں اور مائیکروسافٹ ہمارے خطے میں اس نسل کشی کو طاقت فراہم کررہا ہے۔مائیکروسافٹ نے ابتھال پر تقریب میں خلل ڈالنے اور شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے انہیں بر طرف کیا۔ برطرف کی جانے والی دوسری ملازم وانیا اگروال کو بھی احتجاج کرنے پر رخصت سے 5 دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیاگیا جبکہ کمپنی کے مطابق وانیا اگر وال پہلے ہی استعفادے چکی تھیں۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق جائز ہے لیکن کاروباری رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔یاد رہے اس سے قبل بھی گوگل کے درجنوں ملازمین ایسے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پربرطرف کیے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر