حماس نے اسرائیل پر راکٹ داغ دیے، عسقلان میں نقصانات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیلی علاقوں کی جانب 10 راکٹ داغے گئے جو کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے داغے جانے والے اکثر راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مقبوضہ شہر عسقلان میں راکٹ گرنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں جن میں تباہ شدہ گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔اسرائیل کی ریسکیو سروس کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین بمباری شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 18 سے مارچ سے اب تک غزہ میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر