چین کی ویزا فری پالیسیوں سے اندرون ملک سیاحت فروغ پارہی ہے

ژینگ ژو(شِنہوا)ایک اطالوی نوجوان سیاح گیاکومو کےلئے چین کا پہلی بار سفر کرنا طویل عرصے سے مہم جوئی تھی۔
کئی ہفتوں کی منصوبہ بندی کے بعد آخر کار وہ چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو پہنچا اور ایک ہی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے لندن کی پرواز سے اتر کر سیدھا کونگ فو مقبرے میں شاؤلین مندر کی طرف روانہ ہوگیا۔
ہزاروں دیگر غیر ملکی سیاحوں کی طرح انہوں نے پایا کہ ان کا سفر چین کی بغیرویزا سفری پالیسیوں کی وجہ سے آسان ہوگیا ہے۔
ژینگ ژو کے سرحدی معائنہ سٹیشن کے سربراہ ژانگ یی نے بتایا کہ جمہوریہ کوریا، ملائیشیا اور جاپان جیسے ممالک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ہم ان ممالک سے روزانہ 2 سے 6 سیاحتی گروپوں کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس سال 100 سے زیادہ غیر ملکی سیاحتی گروپوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
نومبر 2023 کے بعد سے چین کی بغیرویزا مختصر قیام کی پالیسیوں میں مسلسل ترامیم اور بہترین اصلاحات کی گئیں۔ گزشتہ سال کے آخر میں ملک کی تازہ ترین 240 گھنٹے بغیر ویزا مختصر قیام کی پالیسی کے نفاذ نے اندرون ملک سیاحت کو نمایاں طور پر فروغ دیا ہے۔
ہموار طریقہ کار اور توسیع شدہ قیام کی مدت کے ساتھ بین الاقوامی سیاح اب چین کی ثقافت اور پرکشش قدرتی مقامات سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
2025 کی پہلی سہ ماہی میں ژینگ ژو ہوائی اڈے پر غیر ملکی شہریوں کی جانب سے 27 ہزار سے زائد اندرون ملک اور بیرون ملک مسافروں کاسفر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 115 فیصد زیادہ ہے۔ سرحدی معائنہ سٹیشن کے مطابق ان میں سے تقریباً 40 فیصد سفر بغیر ویزے کے کئے گئے۔
اسی طرح چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی شہریوں کی جانب سے مجموعی طور پر 15لاکھ 70ہزار افراد نے شہر کی بندرگاہوں کا رخ کیا جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 39.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
مجموعی طور پر3لاکھ 20ہزارسے زائد مسافر ویزا کے بغیر چین میں داخل ہوئے جو 112 فیصد اضافہ ہے۔ جمہوریہ کوریا، سنگاپور اور ملائیشیا سے آنے والوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، جس میں گزشتہ سال کےمقابلے میں بالترتیب 59.3 فیصد، 43.9 فیصد اور 46.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔
چین کے کئی دیگر بڑے شہروں میں بھی اسی طرح کی اطلاعات ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر