چین نے تائیوان کے اطراف مشقوں سے متعلق جاپان کی نام نہاد تشویش مسترد کردی

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے تائیوان جزیرے کے اطراف چین کی مشترکہ مشقوں سےمتعلق نام نہاد تشویش کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ جاپان کے الفاظ اور اقدامات واضح طور پر ایک چین اصول کے منافی ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی مشقیں “تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو خبردار کرنے اور انہیں روکنے کے لئے ہیں اور یہ چین کی قومی خودمختاری کے دفاع اور قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ایک جائز اور ضروری اقدام ہے۔
ایک میڈیا کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جاپان کو اس پر سوال اٹھانے اور اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے ۔ ان سے میڈیا رپورٹس سے متعلق پوچھا گیا تھا جس میں جاپان نے مشقوں کے بارے میں چین سے سفارتی ذرائع سے اپنی تشویش ظاہر کی تھی۔
گو نے کہا کہ چین نے شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کرتے ہوئے جاپان سے شدید احتجاج کیا ہے، تائیوان چینی سرزمین کا لازمی حصہ ہے اور تائیوان معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا محور ہے اور یہ چین۔جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے باہمی اعتماد پر اثر انداز ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر