واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ جب تک ماسکو یوکرین کے ساتھ مکمل جنگ بندی پر اتفاق نہیں کرتا، وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو کال نہ کریں۔
این بی سی نیوزنے اپنی رپورٹ میں 2 انتظامی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کی دوپہر تک ٹرمپ اور پوتن کے درمیان کوئی کال طے نہیں تھی۔دونوں اہلکاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ اچانک پوتن سے بات کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
این بی سی نیوز کے مطابق اہلکاروں کا کہناتھا کہ ٹرمپ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پوتن کی جانب سے یوکرین تنازع میں مکمل جنگ بندی سے اتفاق نہ کرنے تک فون کال کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے اتوار کو این بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ ان کا اس ہفتے کو پوتن کے ساتھ بات کرنے کا ارادہ ہے۔ 18 مارچ کو فون پر ہونے والی گفتگو کےدوران ٹرمپ اور پوتن نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ یوکرین میں امن توانائی اور بنیادی شہری سہولیات کی جنگ بندی سے شروع ہوگا۔
ماسکو کی جنگ بندی پر مکمل رضامندی تک پوتن کو کال نہ کی جائے، ٹرمپ کو مشورہ



