روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرینی حکام کے مطابق جمعہ کو یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے آبائی شہر Kryvyi Rih پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے کھیل کے میدان اور چھوٹی گلیاں روسی حملے میں نشانہ بنائی گئیں ، ایسے حملے اتفاقی نہیں ہوسکتے، روس جانتا ہے یہ توانائی کے تنصیبات ہیں۔صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے تنصیبات کسی بھی حملے سے محفوظ رہنی چاہییں۔دوسری جانب روس کی وزارتِ دفاع نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ یوکرینی اور مغربی افسران کے درمیان ہونے والی ایک میٹنگ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ ایک انتہائی درست نشانہ تھا، شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں یونٹ کمانڈرز اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کے مقام پر میزائل حملہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر