امریکا کا طاقتور ترین حریف جو ٹیرف کا شکار ممالک کی فہرست میں ڈھونڈنے پر بھی نظر نہیں آیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دنیا کا شاید ہی کوئی خطہ ہو جو ٹرمپ کے اس حالیہ ٹیرف سے بچ سکا ہو، یہاں تک کہ انٹارکٹکا کے قریب وہ غیر آباد جزائر بھی اس ٹیرف کی زد میں آئے جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں اور جہاں انسان آخری مرتبہ شاید 10 سال قبل گئے تھے۔ٹرمپ نے یہ ٹیرف عائد کرتے ہوئے اپنے پرائے کی بھی کوئی تمیز نہیں کی اور جہاں اپنے پرانے حریف چین پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیا وہیں پرانے اتحادیوں کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر یورپی ممالک بھی ٹرمپ کے اس فیصلے کی زد میں آئے۔تاہم ایک ملک ایسا تھا جو ٹیرف کا شکار ممالک کی فہرست میں ڈھونڈنے پر بھی نظر نہیں آیا اور وہ روس ہے۔امریکی میڈیا نے جب روس پر ٹیرف عائد نہ کیے جانے کا سوال وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ سے گیا تو انہوں نے سادہ سا جواب دیا کہ امریکا نے پہلے ہی روس پر تجارتی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں اس وجہ سے روس کے ساتھ خاطر خواہ تجارت ہی نہیں ہوتی۔خود روسی میڈیا نے بھی روس کے اس فہرست میں شامل نہ ہونے کی وجہ یہی بتائی اور کئی چینلز نے امریکی ٹریژری سیکرٹری کا امریکی میڈیا کو دیا گیا بیان نقل کیا ہے کہ روس اور بیلا روس پابندیوں کا شکار ہیں اور ہم ان ممالک سے تجارت نہیں کرتے۔تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے ان ممالک پر بھی ٹیرف عائد کیا ہے کہ جن کے ساتھ تجارت کا حجم بہت معمولی ہے، مثال کے طور پر امریکا نے گزشتہ سال شام سے صرف سوا کروڑ ڈالر مالیت کی درآمد کیں اور اس پر بھی 41 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان سال 2024 میں 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی جن مصنوعات کی تجارت ہوئی ان میں کھاد، جوہری ایندھن اور کچھ دھاتیں شامل ہیں، اس سے امریکی حکام کے ان بیانات کی تردید ہوتی ہے کہ امریکا اور روس کے مابین خاطر خواہ تجارت نہیں ہوتی۔روس کے برعکس یوکرین امریکی ٹیرف کی زد میں آیا۔ یوکرین کی نائب وزیر اعظم کے مطابق یوکرین نے گزشتہ سال امریکا سے 3 ارب 4 کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کیں اور امریکا کو تقریباً 85 کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں۔ یہی وجہ ہے کہ روس کا امریکی ٹیرف کا شکار ہونے والے ممالک میں شامل نہ ہونا تجزیہ کاروں کے لیے کم از کم حیران کن ضرور ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر