بجلی قیمتوں میں ریلیف 7 روپے 41 پیسے، ٹیکس کٹوتی کے بعد عوام کو کتنا فائدہ ملے گا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت کی جانب سے فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔درخواست کی سماست کے دوران پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ اپریل سے جون تک یہ ریلیف ہر ماہ کے لیے دینے کی درخواست ہے، یہ ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کا ریلیف پیٹرولیم لیوی کی مد میں دیا جائے گا۔حکام پاورڈویژن کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے 6 معاہدوں کی منسوخی کی وجہ سے 12 ارب روپے کا ریلیف شامل ہوا ہے۔اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے کل ایک روپے 90 پیسے کا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دیا، کل ایک روپے 36 پیسے کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دیا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اگلے ہفتے تک مجموعی ریلیف 5 روپے فی یونٹ سے زائد ہو جائے گا۔اس موقع پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت کا اعلان کردہ بجلی ریلیف ٹیکس سمیت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ ہے جبکہ ٹیکسوں کے بغیر یہ ریلیف 6 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر