بھارت: ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بھی متنازع ‘وقف ترمیمی بل’ کی مخالفت کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی لوک سبھا نے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیش کردہ متنازع ’وقف ترمیمی بل‘ منظور کر لیا تھا جس کی کانگریس ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق متنازع بل کو اب بھارتی ایوان بالا راجیا سبھا میں بھی پیش کردیا گیا ہے جہاں بل کی منظوری کےلیے 236 اراکین میں سے119اراکین کی حمایت درکارہوگی۔دوسری جانب متنازع وقف ترمیمی بل کےخلاف کانگریس کے بعد اب سخت گیر ہندو تنظیم شیوسینا بھی بول پڑی ہے۔ ایوان بالا میں مہاراشٹرا سے شیوسینا کے رکن سنجے راوت نے کہا مودی حکومت مسلمانوں کے بارے میں اتنی فکرمند ہو رہی ہے جتنا شاید محمد علی جناح بھی نہیں ہوئے ہوں گے۔شیوسینا رکن اسمبلی نے کہا مسلمانوں کو دہشتگرد اور غدار کہنے والی بےجے پی کا مسلمانوں کی وقف جائیدادیں بیچ کرمسلمان لڑکیوں کی شادی کروانےکا اعلان دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر