دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز ایک حیرت انگیز ملک کے نام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یہ بات ایک پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی ایک نئی فہرست میں سامنے آئی ہے۔نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سالانہ فہرست میں یورپی ملک نے یہ اعزاز حاصل کیا۔پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر فہرستوں میں صرف ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔فہرست میں آئرلینڈ پاسپورٹ کو نمبرون قرار دیا جس کے ذریعے وہاں کے شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔مجموعی طور پر آئرلینڈ کو 109 اسکور دیا گیا۔یونان اور سوئٹزر لینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پرتگال کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔پرتگال اور مالٹا 5 ویں جبکہ لگسمبرگ، فن لینڈ اور ناروے مشترکہ طور پر 7 ویں نمبر پر رہے۔متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ اور آئس لینڈ کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر فہرستوں میں اکثر جاپان اور سنگاپور سرفہرست رہتے ہیں مگر اس فہرست میں وہ کافی نیچے ہیں۔اس کی وجہ وہاں دوہری شہریت اور ٹیکسوں کی پالیسیوں میں دیگر ممالک سے پیچھے رہنا ہے۔
کمزور ترین پاسپورٹس
دوسری جانب کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 5 ویں نمبر پر رہا یا 199 ویں ممالک کی فہرست میں 195 ویں نمبر پر رہا۔اریٹیریا کے ساتھ 195 ویں نمبر پر موجود ہے۔پاکستان سے نیچے عراق (196)، اریٹیریا (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) رہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر