بھارت: مسلمانوں کی کھربوں روپے کی املاک ہڑپنے کا منصوبہ، متنازع ‘وقف ترمیمی بل’ منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ابھارتی لوک سبھا نے متنازع ’وقف ترمیمی بل‘ منظور کر لیا جس کی کانگریس ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔مسلم مخالف متنازع بل کو آج ہی ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیا جائےگا جہاں بل کی منظوری کےلیے 236 اراکین میں سے119اراکین کی حمایت درکارہوگی۔ کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے وقف ترمیمی بل کو آئین پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا مودی حکومت ملک کو کھائی میں گھسیٹ رہی ہے جب کہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بل کی کاپی پھاڑ ڈالی اور کہا وہ گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑتےہیں، وقف بل آرٹیکل 25، 26 کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔وقف ترمیمی بل 2025 کی متنازع ترامیم میں غیر مسلم کو وقف بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنانے، ریاستی حکومتوں کو اپنے وقف بورڈ میں کم از کم 2 غیر مسلم ارکان شامل کرنے اور ضلعی کلیکٹر کو متنازع جائیدادوں پر فیصلہ دینے کا اختیار دینا شامل ہیں۔لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کے جائیداد کے حقوق کو غصب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اتحادیوں کا آئین پر یہ حملہ مسلمانوں پر حملہ ہے، بل مستقبل میں دوسری برادریوں کو نشانہ بنانے کی بھی مثال بنے گا۔اس حوالے سے ردعمل دیتےہوئے ریاست تامل ناڈوکے وزیراعلیٰ اورڈی ایم کے رہنما ایم کےاسٹالن نے بل کی شدید مذمت کی اور وقف ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ تامل ناڈو ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں جائےگی، ترمیمی بل وقف بورڈ کی خود مختاری کے خلاف ہے، اس سے اقلیتی مسلم آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسونل لا بورڈ کی جانب سے بل کے خلاف آندھرا پردیش میں دھرنا دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر