کراچی میں موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی کیلئے نئے قوانین نافذ، سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روڈ سیفٹی قوانین کا فیصلہ آئی جی ٹریفک پولیس کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائےگا۔نئے قوانین ٹرانسپورٹرز، موٹر سائیکل سواروں، چنگچی رکشوں پر لاگو ہوں گے، سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ موٹر سائیکل سوار کو چین اسپاکٹ پر چین کور نصب کرنا لازمی ہو گا جبکہ ہیڈ لائٹ، ٹیل لائٹ، ہیزرڈ لائٹ اور انڈیکیٹرز درست حالت میں ہونی چاہیے، رجسٹریشن پلیٹس دونوں طرف نمایاں ہونی چاہئیں۔موٹر سائیکل سواروں کے لیے ریئر ویو مررز کا استعمال لازمی ہو گا اور انہیں ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ ساتھ رکھنا ہو گا، لین کی پابندی موٹرسائیکل سواروں کے لیے سڑک کے بائیں طرف چلنا لازمی ہو گی، موٹر سائیکل سواروں کے درمیانی یا دائیں طرف ہونے پر جرمانہ کیا جائے گا۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گاڑیوں کے لیے جی پی ایس ٹریکر، ڈیش کیم، ریئر ویو کیم اور کیبن کیم نصب کرنا لازمی ہو گا تاکہ حادثات کی صورت میں شواہد محفوظ کیے جا سکیں، ڈرائیور کے رویےکی نگرانی ممکن ہو۔اجلاس میں آئل ٹینکرز میں بفر پلیٹس لگانے کی ہدایت دی گئی ہے، جدید ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم، آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جس سے ریڈ سگنل توڑنے، اسٹاپ لائن سے آگے موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کی نشاندہی ہو گی، رفتار کی حد پر عملدرآمد کروانے کے لیے اسپیڈ کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، لین مانیٹرنگ کیمرے غلط لین چلنے والی گاڑی کی نشاندہی کریں گے، خلاف ورزی دہرانے والوں کے لیے اضافی جرمانہ کیا جائےگا، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی دوبارہ کرنے پر 2500 روپےکا اضافی جرمانہ ہو گا۔ٹریفک پولیس کی زیر صدارت اجلاس میں چنگچی رکشوں کے لیے مرحلہ وار پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہوا، پانچ بڑی شاہراؤں کو چنگچی رکشہ کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس تا ٹاور ممنوع قرار دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل، آواری تا اسٹار گیٹ پر بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے، خلیق الزمان روڈ للی سگنل تا سب میرین انڈر پاس پر چنگچی رکشہ ممنوع ہو گا، سر شاہ سلیمان روڈ، لیاقت آباد 10 نمبر غریب آباد تا اسٹیڈیم تک داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ تا سہراب گوٹھ پر رکشوں کا داخلہ ممنوع ہو گا، ٹریفک روانی بہتر بنانے، حادثات میں کمی کےلیےمزیدپابندیاں نافذکی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر