چین کےشی زانگ میں مذہبی عقائد کو مئوثر آزادی حاصل ہے، وائٹ پیپر

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے میں قانونی مذہبی سرگرمیوں کو مئوثر تحفظ حاصل ہے اور عقیدت مندوں کی مذہبی ضروریات پوری کرنے کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے۔
چین کی ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات کے جمعہ کے روز “نئے دور میں شی زانگ میں انسانی حقوق” کے عنوان سےجاری کردہ وائٹ پیپرکے مطابق اس علاقے میں تقریباً 46 ہزار بدھ مت راہب اور راہبائیں، 12 ہزار مقامی مسلمان اور 700 سے زائد کیتھولک عیسائی موجود ہیں ۔
وائٹ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ عام عقیدت مندوں کے پاس اکثر گھر میں ایک مقدس کمرہ یا بدھ مت کا مندر ہوتا ہے۔ تبتی بدھ مت کے خانقاہوں میں مقدس صحیفوں کا مطالعہ، مباحثہ، راہب یا راہبہ کے طور پر آغاز، ابھیشیکا (اختیار دینے کی تقریب) اور خود کی تربیت جیسی روایتی مذہبی سرگرمیاں باقاعدگی سے کی جاتی ہیں، اس کے علاوہ مقدس صحیفوں کے امتحانات اور اگلے تعلیمی مرحلے میں ترقی بھی خانقاہوں میں باقاعدگی سے ہوتی ہے۔
دستاویز کے مطابق شوتون میلہ، مکھن کے چراغ کا میلہ، ساگا داوا میلہ ، جھیلوں اور پہاڑوں کے گرد مذہبی چہل قدمی جیسی مذہبی اور عوامی سرگرمیوں کا روایتی انداز میں انعقاد کیا جاتا ہے۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت اور شی زانگ میں تمام سطح کی حکومتیں تبتی بدھ مت زندہ بدھوں کے دوبارہ جنم کی روایات کا مکمل احترام کرتی ہیں اور وہ زندہ بدھوں کے دوبارہ جنم کے انتظام کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے اس عمل کو قانون کے تحت منظم کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر