بھارت: پولیس کی مسلمانوں کو جمعہ اور عید کی نماز سڑک پر پڑھنے پر پاسپورٹ کینسل کرنے کی دھمکیاں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کو سڑک پر نماز پڑھنے پر سختی سے منع کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ پابندی جمعۃالوداع اور عید الفطر کی نماز سڑک پر پڑھنے پر لگائی گئی ہے، نماز مساجد اور عیدگاہ میں ہی ادا کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کینسل کیا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی پولیس نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں یا بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔میرٹھ میں سکیورٹی کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد کے ساتھ ساتھ پولیس کے اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ حساس علاقوں میں سادہ لباس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر