کراچی: قائد آباد میں پولیس کیمپ پر کریکر حملہ، راہ گیر اور 3 اہلکار زخمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایس ایس پی ملیر کے مطابق قائدآباد میں پولیس کیمپ پر کریکر حملہ کیا گیا یے جس میں راہ گیر سمیت پولیس اہلکار زخمی ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نے قائدآباد پل کے اوپر سے کریکر پھینکا، حملے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق جائے وقوعہ سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کرکے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔اس کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ نے بھی واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر