خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک ہوگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارےگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں بھی کارروائی کی جس میں 2 خوارج مارےگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی کارروائی کی گئی جس میں ایک خارجی جہنم واصل ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خوارج کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔



  تازہ ترین   
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر